Live Updates

ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہیں ،عمران خان ایسے مطالبات کرتے ہیں جن کاسراورپیرنہیں ہوتا،سعد رفیق

اتوار 18 جنوری 2015 21:08

ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہیں ،عمران خان ایسے مطالبات کرتے ہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہیں ،عمران خان ایسے مطالبات کرتے ہیں جن کاسراورپیرنہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ ہاوٴس سیاسی جماعتوں کامشورہ تسلیم کرلیااوروہ اب خیبرپختونخواہ کے عوام کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کاوعدہ کیاہے ۔

وہ کے پی کے کوماڈل بناکردکھائیں ہم دوسرے صوبوں کوکرکے دکھائیں گے۔عمران خان کے کچھ مطالبات ایسے ہیں جن کاکوئی سرپیرنہیں ہے ،دھاندلی ہوئی تواس کاچوک ڈی چوک میں نہیں عدالت میں ہوگا،حکومت جوڈیشل کمیشن کوبنانے کیلئے تیارہے وہ کسی کی غلطی کوہمارے گلے میں ڈالناچاہتے ہیں ایساہم نہیں ہونے دیں گے۔عمران خان کی تمام باتیں قابل عمل نہیں ہوتیں ۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کوخط لکھ چکے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :