قائداعظم ریذیڈنسی حملے میں ملوث ملزم جیل وارڈ میں علالت کے باعث انتقال کرگیا

اتوار 18 جنوری 2015 20:01

قائداعظم ریذیڈنسی حملے میں ملوث ملزم جیل وارڈ میں علالت کے باعث انتقال ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18جنوری۔2015ء) زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث ملزم سول ہسپتال کوئٹہ جیل وارڈ میں علالت کے باعث انتقال کر گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کو دھماکے سے اڑانے کے ملوث ملزم ناصر خان مری ولد میرحسن مری ڈسٹرکٹ جیل میں قید تھا جسے تین روز قبل علالت کے باعث سول ہسپتال کوئٹہ کے جیل وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ اتوار کو انتقال کر گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ ملزم ناصر خان مری اوراسکے دیگر ساتھیوں کے خلاف زیارت تھانے میں زیر دفعہ 302، 324کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ریذیڈنسی پر حملے کیس میں ناصرخان مری سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :