وزراء‘ ارکان اسمبلی کوپبلک مقامات پر جانے سے پہلے” پولیس کو آگاہ“ کرنے کی ہدایت،”پٹرول بحران“کیا جواب دیں؟عوام میں غم و غصہ عروج پر ،حکومتی وزرا،ایم اینز اور ایم پی اے بھی پریشان

اتوار 18 جنوری 2015 19:37

وزراء‘ ارکان اسمبلی کوپبلک مقامات پر جانے سے پہلے” پولیس کو آگاہ“ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) گیس ‘بجلی‘ کے بعد طویل پٹرول بحران سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال سے عوامی نفرت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موجودہ صورتحال میں وزراء‘ ارکان اسمبلی کو پبلک مقامات سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ عروج پر ہے جس کے باعث ارکان اسمبلی ‘ وزراء کا پبلک مقامات پر جانا ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتا ہے جس کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزراء‘ ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پبلک مقامات پر جانے سے قبل متعلقہ تھانے کی پولیس کو آگاہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :