ملتان ، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے کے گھر ڈکیتی میں ملو ث ملزما ن کا سرا غ لگا لیا

اتوار 18 جنوری 2015 15:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) ملتان سی آئی اے پولیس نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنین جیلانی کے گھر چند روز قبل ہونے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزموں کا سراغ لگالیا جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم پولیس ملزموں کے نام خفیہ رکھے ہوئے ہے۔