کراچی : فائرنگ سے5پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

ناظم آبادمیں پولیس اہلکاروں کوگشت کے دوران موٹرسائیکل سوارملزمان نے نشانہ بنایان

اتوار 18 جنوری 2015 13:11

کراچی : فائرنگ سے5پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک۔ایل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی سے بھی 50 سالہ اقبال زیدی کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، جس سے40سالہ پولیس کانسٹیبل سعید اور40 سالہ نیاز نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار 42سالہ جاوید علی جاں بحق ہوگیا۔ادھرکراچی کے علاقے ناظم آبادمیں فائرنگ سے2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔پولیس اہلکاروں کوگشت کیدوران موٹرسائیکل سوارملزمان نے نشانہ بنایا۔رات سے اب تک جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :