دہلی میں پی آئی اے آفس بند کرنےکےلئے بھارت نے نوٹس بھجوادیا

اتوار 18 جنوری 2015 11:20

دہلی میں پی آئی اے آفس بند کرنےکےلئے بھارت نے نوٹس بھجوادیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء) بھارتی حکام نے دہلی میں پی آئی اے آفس بند کرنےکےلئے نوٹس بھجوادیاہے اورسٹاف کے ویزوں میں بھی توسیع نہیں کی ۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نےپی آئی اے کے نئی دہلی کے دفاتربندکرنےکانوٹس بھجوادیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کی طرف سے بھیجے گئےنوٹس میں کہا گیا کہ پی آئی اے دفاتر کےلیےجگہ غیرقانونی طورپرخریدی گئی۔ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نےپی آئی اےاسٹاف کےویزوں میں توسیع نہیں دی۔ پی آئی اے دفاتر بند ہونےسےلاہوردلی آپریشن بندہونےکاخدشہ ہے۔ذرائع ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکےعملےکوبھارتی ایجنسیاں ہراساں کر رہی ہیں ۔بھارتی مہم کامطلب پاک بھارت فضائی آپریشنزبندکرناہے۔

متعلقہ عنوان :