وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف (کل )کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کل(پیر) 19جنوری کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ،جس میں وہ قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 19 جنوری کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، اہم صوبائی وزرا سمیت اعلی عسکری حکام اور پولیس رینجرز کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت شہر میں جاری ٹارگیٹڈآپریشن میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے باعث سندھ اسمبلی کا 19 جنوری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگا۔