وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف فی الفورمیٹروون نیوزچینل کالائنس بحال کرائیں،الطاف حسین،

میٹروون نیوزٹی وی چینل کالائنس معطل کرکے اس کی تمام نشریات پرپابندی عائدکرنے کے حکم پرایم کیوایم کاقائدالطا ف حسین کااظہارتشویش

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:33

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میٹروون نیوزچینل کالائنس معطل کرکے اس کی تمام نشریات پرپابندی عائدکرنے کے حکم پر اپنی شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فی الفورمیٹروون نیوزچینل کالائنس بحال کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ میٹروون نیوزچینل سے دوہرامیعارہرگزاختیارنہ کیاجائے سروس پروائیڈرتوتمام ٹی وی چینلزہیں تومیٹروون نیوزچینل کے ساتھ امیتازی سلوک کیوں لہٰذایہ عمل بند کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ میٹروون نیوزچینل سے سینکڑوں لوگوں کاروزگاروابستہ ہے جواس وقت شدیدذہنی خلفشارکاشکارہوکررہ گئے ہیں لہٰذامیں وزیر اعظم میں محمدنوازشریف صاحب کوان ملازمین کے روزگار کاواسطہ دیتاہوں کہ وہ میٹرو ون نیوزچینل کالائنس بحال کریں۔ الطا ف حسین نے کہاکہ مجھ امیدہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف میرے مطالبے پروفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدصاحب کومیٹروون نیوزچینل کالائنس بحال کرنے کی ہدایت جاری کریں گے اورغریبوں سے ان کا روزگارنہیں چھینا جائے گا۔