دہشت گردی اور انتہا ء پسندی کے خاتمے کے لیے ملک میں مضبوط جمہوریت اور جمہوری اداروں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، رانا محمداقبال،

جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی ترقی کے لیے تمام تر سیاسی جماعتوں کو قومی فکر اور یاسی بالغ نظری کا ثبوت دینا ہوگا ،سپیکر پنجاب اسمبلی

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:27

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خاں نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا ء پسندی کے خاتمے کے لیے ملک میں مضبوط جمہوریت اور جمہوری اداروں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی ترقی کے لیے تمام تر سیاسی جماعتوں کو قومی فکر اور یاسی بالغ نظری کا ثبوت دینا ہوگا وہ گذشتہ شام مقامی میرج ہال میں سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء طاہر محمود ہندلی کی ہمشیرا کی شادی میں شرکت کے موقعہ پر عمائدین شہر سے ملاقات کر رہے تھے شادی کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پیپلز پارٹی کے مرکز ی راہنماء اور ایم پی اے شوکت بسراء،مسلم لیگی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اکرام، مسلم لیگ کے ضلعی صدر ادریس باجوہ، ممتاز قانون دان سید لیاقت علی بنیامین، پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری، ڈائریکٹر منصور احمد، سابق صوبائی وزیر غلام عباس،رانا عارف اقبال ہرناہ، سابق ضلع ناظم اکمل چیمہ، چیئر مین پریس کلب انور حسین باجوہ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدئن علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیپکر پنجاب اسمبلی نے مذید کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ملک میں سیاسی و داخلی استحکام کے لیے ملک میں سیاسی ہم آئینگی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ سیاسی و داخلی طور پر ملک کے حالات کی بہتری کا راز قومی او ر سیاسی مفاہمت میں مضمر ہے۔