سانحہ پشاور پوری قوم اور عسکری وسیاسی قیادت کو ایک پیج پر متحد کردیا ہے ، پاکستان جمہوری اتحاد

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے140سے زائد معصوم طلبا اور اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پوری قوم اور عسکری وسیاسی قیادت کو ایک پیج پر متحد کردیا ہے ،ان عظیم نونہالوں کا خون اس روز رنگ لائیگا جب ملک سے آخری دہشت گرد کا بھی خاتمہ ہوجائیگا ، گزشتہ شب پارٹی کے صوبائی دفتر میں سانحہ پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کوشاندار کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اوردہشت گرد یاتو مارے جارہے ہیں یا پھر دم دبا کر بھاگ رہے ہیں،پاکستان کے پاس دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ،انشااللہ افواج پاکستان اور سیکیورٹی ایجنسیاں جلد ہی یہ جنگ جیت کر سرخروہونگی،انکا کہنا تھا کہ شہدائے پشاور کو ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے،ان بے گناہ معصوموں کو خون میں نہلانے والے انسان نہیں بلکہ درندے ہیں ،اس موقع پر شہدائے پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ترجمان شیخ شاہد حسین ،سیکرٹری جنرل رانا عاطف حمید اور سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم حسرت نے کہا کہ دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام سے دوچار کرنا ہر محب وطن پاکستانی کی پہلی خواہش ہے، ملکی سالمیت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانیوالے کسی رورعایت کے قطعی مستحق نہیں ان اسلام اور وطن دشمن عناصرکو تختہ دار پرلٹکانے سے پاکستان امن کا گہوارا بن جائیگا۔

متعلقہ عنوان :