پاکپتن، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ٹی ایم اے کی پر امن ریلی

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:26

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) مسیحی برادری پاکپتن نے مزدور رہنما جاوید سلہوترا ایدووکیٹ کی قیادت میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ٹی ایم اے پاکپتن سے پر امن ریلی نکالی عریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے فرانسسی جریدے کے خلاف شدید ترین نعرے بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کی کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں جاوید احمد سلہوترا ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مذاہب کی عزت و احترام کرتے ہیں اور فرانسسی جریدے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے فرانس کا سفارت خانہ ختم کیا جائے ریلی سے پادری مجید مسیح اور پادری ایوب مسیح نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :