وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 4 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے اکبر آباد میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث 4 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔