وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق ضروری اقدامات بروقت نہ اٹھانے پر شدیدبرہمی کا اظہار،متعلقہ حکام کی سرزنش، بروقت اقدامات نہ اٹھانے کے باعث غیر ضروری تاخیر کے ذمہ داروں کو عوام کا احساس نہ اپنے فرائض منصبی کا:شہبازشریف، نیسپاک منصوبے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھائے ،وزیراعلیٰ کی ہدایت

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے ضروری اقدامات بروقت نہ اٹھانے پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے حکام کی سخت سرزنش کی ۔ انہو ں نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے بروقت اقدامات نہ اٹھانے کے باعث غیر ضروری تاخیر کے ذمہ داروں کو عوام کا احساس نہ اپنے فرائض منصبی کا۔

اس منصوبے میں غفلت برتنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا حق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نیسپاک منصوبے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے اور ادارے نیسپاک کی معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کوئلے، سولر، ہائیڈل اور ایل این جی کے توانائی منصوبوں کے حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی میں خود کروں گا اور سٹیرنگ کمیٹی کا ہر ہفتے اجلاس ہوگا جس میں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی عارف سعید، مینجنگ ڈائریکٹر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :