بھارت مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کیلئے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرنے کی سازش کررہا ہے، امان اللہ خان،

بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کیلئے قطعی ناقابل قبول ہے، بھرپور مزاحمت کرینگے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، بیان

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سرپرست اعلیٰ امان اللہ خان نے کہا ہے کہ بھارت مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کے تحت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر کے مستقل رہائشی حقوق دینے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کیلئے قطعی طور پر ناقابل قبول ہے اور وہ اس کی بھر پور مزاحمت کرینگے۔

(جاری ہے)

امان اللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر کی جغرافیائی حدود یا اسکی آبادی کے تناسب میں سازش کے تحت اور غیر قانونی طریقے سے کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائیگی۔ امان اللہ خان نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں سرینگر میں نکلے والے احتجاجی جلوس پر بھارتی پولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :