گستاخی رسولﷺ کی سزا موت ہے، فرانسیسی حکومت واضح کرے، گستاخی میں چارلی ایبڈو ملوث ہے یا پورا ملک، مولانا قاری عبدالمالک توحیدی،

گستاخ کو انجام تک پہنچانے والے مبارکباد کے مسحق ہیں، پوپ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت توکی مگر گستاخوں کو سزا دینے کا مطالبہ نہیں کیا، سرپرست جے یو آئی جموں وکشمیر

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سزا موت ہے ۔فرانس واضح کرے کہ اس گستاخی میں ملعون چارلی ایبڈو اخبار ملوث ہے یا پورا فرانس ،مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔گستاخ رسول کو انجام پہنچانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بزرگ عالم دین اور جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا قاری عبدالمالک توحیدی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا نے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا نبوی دور سے جاری کی گئی ہے ۔گستاخ چاہے جس نبی کا بھی ہو معافی کے قابل نہیں،مسلمان 1لاکھ 24ہزار انبیاء کرام کی عزت و تکریم کرتے ہیں ۔مگر دنیا کے بعض ممالک میں مذہب کے نام پر انتشار پیدا کرنے کیلئے توہین انبیاء کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے پوری دنیا میں امن تباہ ہو جائے گا۔پوپ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت تو کی ہے مگر گستاخوں کو سزا دینے کا مطالبہ نہیں کیا۔

جو قابل افسوس ہے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی امریکی،اسرائیلی اور دیگر کفریہ طاقتوں کی اشارے پر کی جا رہی ہے ۔فرانس نے پہلے مسلم خواتین کے حجاب اور مساجد کے میناروں پر پابندی لگائی ۔اب اس نے بدترین گستاخی کا ارتکاب کیا ہے ۔مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔یورپ اپنے مکروہ عزائم سے توبہ کرے اور مسلمانوں سے معافی مانگے ۔جب کے گستاخوں کو امت مسلمہ کے حوالے کرے تو دنیا میں وہ امن وسلامتی سے رہ سکتے ہیں ۔بصورت دیگر مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کی خاطر یورپ اور امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :