دہشتگردی کے خلاف پاکستان حالت جنگ میں ہے،سربراہ سنی تحریک ،

دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی کے بغیردہشتگردی کے نیٹ ورک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان حالت جنگ میں ہے ،کالعدم تنظیموں سمیت بھارتی ہاتھ کو دہشتگردی میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ضرب عضب آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے بھارت کنٹرول لائن پر گولہ باری فائرنگ کرتا ہے جو کھلی دہشتگردی اور اور پاکستان میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے جس کی ہر سطح اور ہر فورم پر مذمت کی جانی چاہیے ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لینگے ،دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی کے بغیردہشتگردی کے نیٹ ورک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ،وزارت داخلہ کا دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ مثبت قدم ہے ،ٹی وی چینل ،اینکرز پرسن اور کالعدم تنظیموں کی کوریج سے گریز کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،توہین آمیز خاکے انتہا پسندی دہشتگردی کی انتہا ہے ،یہود ونصاریٰ اسلام کے دشمن ہیں ،حکومت پاکستان فرانس ،جرمن سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرکے توہین آمیز خاکے شائع کرنیوالوں کی سزا کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والے توہین آمیز خاکوں کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے ،یہودیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف ہر محب وطن کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرناہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اس لئے ہے کہ یہاں عاشقان رسول ﷺ رہتے ہیں ،پاکستان عالم اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و جبر اور آزادی کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرئے ،اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم وجبر کیوں نظر نہیں آتا ،اسرائیلی دہشتگردی اور بھارت کی دہشتگردی کے خلاف عالمی قوتیں نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :