گستاخانہ خاکے شائع ،سرپرستی کرنیوالے ممالک کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ،رائے غلام مجتبیٰ کھرل،

مسلمان کسی گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتے ،معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے ،معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے ، رہنماء پیپلز پارٹی پنجاب

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:13

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) گستاخانہ خاکے شائع اور ان کی سرپرستی کرنیوالے ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں مسلمان کسی گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتے اس معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے سابق ایم این اے رائے غلام مجتبیٰ کھرل ، پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے رہنما رائے ولایت علی کھرل نے رصحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مغرب بار بارگستاخی کرکے مسلمانوں کے صبر کو آزما رہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پورا عالم اسلام متحد ہو جائے اور اس انتہائی حساس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے مغربی میڈیا انتشار پھیلا کر انسانیت کیخلاف سازش کرکے آپس میں لڑانا چاہتا ہے ر، انہوں رنے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی ہرگز دریغ نہیں کریں گے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مغرب کی انتہاپسندی اورمسلم امہ کے جذبات سے کھیلا گیا ہے جسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،انہوں رنے کہا کہ یورپ ایسے واقعات کا ارتکاب کرکے فتنہ و فساد اور تشدد کو فروغ دے رہا ہے عالمی برادری گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے اور تمام مسلم ممالک انبیاء اکرام کی حرمت کے تحفظ کیلئے قانون سازی کریں حرمت رسول ﷺ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔