کراچی، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مسلم حکمران توہین رسالت کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھاکر گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالے۔ جماعة الدعوة کا کراچی میں 25 جنوری کو ہونے والا عظیم الشان حرمت رسول مارچ اسلام دشمن قوتوں کے لیے مضبوط پیغام ثابت ہوگا۔

سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے گستاخی کا ارتکاب کرنے والوں کو واضح پیغام دیں گے۔ وہ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة کے ضلعی، تحصیلی و شعبہ جاتی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعة الدعوة اندرون سندھ کے امیر فیصل ندیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ کراچی میں حرمت رسول مارچ کے کامیاب انعقاد کے لیے تشہیر کے تمام تر ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔

عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے لیے رابطہ عوام مہم کا دائرہ گھر گھر تک وسیع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی اور فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ کارکنان و ذمہ داران توہین رسالت کی ناپاک جسارت کے خلاف اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کرنے کے لیے دن رات ایک کردیں۔ عظیم الشان حرمت رسول مارچ انسداد توہین رسالت کی راہ ہموار کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ ہمارے اتحاد سے ہی دشمن قوتوں کی ناپاک سازشیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :