صحابہ ، کا باغی اہلسنت والجماعت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے،اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا ،

تحفظ ناموس صحابہ کی قانونی جدوجہد جاری رہے گی، ہر امتحان میں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کے شانہ بشانہ چلیں گے ،صوبائی صدر علامہ عطاء محمددیشانی

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمددیشانی نے کہا ہے کہ صحابہ  کا باغی اہلسنت والجماعت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، ان سازشوں سے آگاہ ہیں مگر ہمارے دامن پر ملک دشمنی اور دہشت گردی کا کوئی داغ نہیں ہے ،تحفظ ناموس صحابہ کی قانونی جدوجہد جاری رہے گی، ہر امتحان میں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کے شانہ بشانہ چلیں گے ، انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ کارٹون کی امریکا اور یورپ کی جانب سے مذمت نہ کرنا اسلام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے، چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کر کے مجرمانہ ،شرمناک اور مسلمانوں کی دل آزاری حرکت کی ہے، یہودیوں کی جانب سے چارلی ایبڈو کی سرپرستی سے عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، خاکوں کی اشاعت سے ایک ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں اور چارلی ایبڈو جیسے جریدوں کو کام کرنے سے نہ روکا گیا تو دنیا کا امن تہہ و بالا ہوجائے گا، بین المذاہب کے علمبردار چارلی ایبڈو میگزین کے راستے میں رکاوٹ کیوں نہیں ڈال رہے، اگر پاکستان میں اقلیتوں کی زرا بھی حق تلفی ہو جائے تو پاکستانی اور بین الاقومی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے، توہین رسالت ﷺدنیا کا سب سے بڑا جرم ہے، اس پر عالمی اور ملکی میڈیا شام غریباں کا منظر پیش نہیں کر رہا، میڈیا توہین رسالت ﷺ کی خبروں کو درست کوریج کرے، فرانس میں دہشت گردی کے بعد فرانس سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا سڑکوں پر آئی تھی اب مسلہ حضور اکرم ﷺ کی عزت وناموس کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :