پروفیسر محمد ابراہیم سوڈان کے دورے پر روانہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان سوڈان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔ حکیم عبدالوحید قائم مقام امیر صوبہ ہوں گے۔ ہفتے کے روز المرکز اسلامی سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمدابراہیم خان وفد کے ہمراہ 15روزہ دورے پرسوڈان اور بعدازاں سعودی عرب جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں تین رکنی وفدہفتے کی سہ پہر تین بجے پشاور ائیر پورٹ سے جدہ اور سوڈان کے دارالحکومت خرطوم روانہ ہوا۔ وفد میں پروفیسر ابراہیم خان کے علاوہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اوراسریٰ پاک فاوٴنڈیشن کے سپروائزر محمداسرار خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمدابراہیم خان سوڈان میں اسریٰ فاوٴنڈیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وفد کے ارکان 28جنوری کو جدہ پہنچیں گے جہاں سے وہ عمرے کی ادئیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔پروفیسر محمدابراہیم خان وفد کے ہمراہ یکم فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر حکیم عبدالوحید قائم مقام امیر صوبہ ہوں گے۔ حکیم عبدالوحید اتوار کے روز المرکز اسلامی میں ایک تقریب میں قائم مقام امیر صوبہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔