پشاور ،اسلامک لائیرز مومنٹ کی گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت،فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) اسلامک لائیرز مومنٹ نے فرانس کے جریدے چارلی ہیبڈو میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ہفتے کو المرکز اسلامی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک لائرز مومنٹ خیبر پختونخوا کے صدر خان افضل ایڈووکیٹ نے فرانسیسی جریدے کی گستاخانہ حرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنا بھی شدت پسندی اور دہشت گردی ہے۔

اجلاس میں اسلامک لائرز مومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شمشاد احمد خان ایڈوکیٹ ، شوکت اللہ یوسفزئی ایڈوکیٹ، ارباب عثمان ایڈوکیٹ، عبدالقیوم ایڈوکیٹ، شیر حیات ت ایڈوکیٹ تیم گرہ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ خان افضل ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء برادری اپنے ایمان کے مرکز رسول اکرم ﷺ کی ناموس کی خاطر اپنی جان تک قربان کردیں گے۔

(جاری ہے)

چارلی ہیبڈو نے نہ صرف ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا ہے بلکہ بین الاقوامی قانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

آزادیٴ اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں کہ انبیاء اور شعائر اسلام کا مذاق اڑایا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا فرانس کی حکومت سے ہر قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :