لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج فقیر آباد پشاور سٹی کے احمد نواز ولد اتمان خیل کے علاج معالجے کے تمام تر اخراجات حکومت ادا کرے گی،پرویز خٹک

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:59

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک (Cardio Theorasic) کے روم نمبر6میں زیر علاج فقیر آباد پشاور سٹی کے احمد نواز ولد اتمان خیل کے علاج معالجے کے تمام تر اخراجات حکومت ادا کرے گی اور اگر احمد نواز کے علاج کیلئے بیرون ملک بھی جانا پڑا تو اس کے تمام تر انتظامات بھی حکومت کرے گی ۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہسپتالوں میں موجود اس سانحہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی پہلے ہی ہدایات دی جا چکی ہیں اور زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج بھی کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کے یہ معمار دوبارہ صحت و تندرستی کے ساتھ اپنی تعلیم کے حصول کو جاری کر سکیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ا ٓرمی پبلک سکول کا سانحہ ایک قومی سانحہ تھا اور خیبر پختونخوا کی حکومت براہ راست یہ غم برداشت کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا سانحہ ہے جس نے پورے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہی پوائنٹ پر اکٹھا کر دیا ہے اور سب نے متفقہ طور پر اس کی بھر پور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے اور آج ہر چھوٹے بڑے کی زبان پر صرف انہی کیلئے دعا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں اسلئے انشاء اللہ جلد ہی امن قائم ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :