اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کا توہین آمیز خاکوں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے فرانسیسی ہفتہ روزہ میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے دوبارہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیاترجمان اسلامی تحریک طلبہ پاکستان محمد عدنان کے مطابق جس کا آغاز 18 جنوری بروز اتوار دن 2 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے ہوگا جس کی قیادت چیئرمین تحریک غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر کریں گے مظاہرے سے قائدین تحریک کے علاوہ دیگر دینی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے اور خطاب بھی کریں گے علاوہ ازیں اسی روز اور آنے والے دنوں میں اسلامی تحریک طلبہ دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :