پٹرول کی مصنوعی قلت حکومت کی انتہائی نا اہلی کا ثبوت ہے، شاداب رضا نقشبندی

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پٹرول کی مصنوعی قلت حکومت کی انتہائی نا اہلی کا ثبوت ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ڈرامہ کر کے بجلی و دیگر اشیا ء کی قیمتوں پر نئے ٹیکس لگا نا ظلم ہے۔پٹرول کی عدم دستیابی سے حکومتی بے بسی عیا ں ہو گئی ہے۔نواز لیگ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بر ی طر ح سے ناکام ہو چکی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافی ٹیکس لگا کر غریب عوام کی خوشیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز صوبائی دفتر میں ہو نے والی پنجاب تنظیمی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبا ئی رہنما محمدزاہد حبیب قا دری ،ڈاکٹر عمران مصطفی ،مجاہد عبد ا لرسول خان،مفتی لیاقت حسین گجراتی و دیگر نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے جس نے ہمیشہ عوام کی مشکلات میں اضا فہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہوگا۔مہنگائی ،بے روز گاری اور غربت کو کم کرنے میں حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی ہے اور نا ہی کوئی روز گار سکیم موجود ہے۔ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کے سبب بڑتی ہوئی ملک میں بے چینی کو کم کرنے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھائے۔جبکہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ ملک اس وقت جہاں کئی سازشوں کا شکار ہے وہاں حکمرانوں کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کے نرغے میں بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :