غیر مسلم قوتیں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا بند کریں،نعیمین ایسوسی ایشن،

آزادی رائے کے نام پر نبی پاک کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے،پروفیسر وارث علی شاہین

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدی پروفیسروارث علی شاہین ،سینئر نائب صدرمفتی قیصرشہزادنعیمی اور مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت علی یوسفی نے کہا کہ غیر مسلم قوتیں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا بند کریں۔آزادی رائے کے نام پر نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

گستاخانہ خاکوں کی بار باراشاعت پرمسلم ممالک کے حکمرا ن فرانس سے سفارتی تعلقات ختم اور فرانسسی مصنوعات کا بائیکاٹ اعلان کریں انہوں نے مزید ناموس رسالت پر حملہ ہمارے ایمان پر حملہ ہے‘کوئی بھی مسلمان نبی پاک کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا‘ طاغوتی قوتیں شعار اسلام کا مذاق اڑانا بند کریں‘ناموس رسالت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں ۔انبیا کرام علیہم السلام اور حضور خاتم النبین کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دیکر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فرانس میں گستاخانہ خاکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں ۔