نوشہرہ، محکمہ ایری گیشن کے پٹواری کو ابیانے کی بھاری رقم خزانے میں جمع کرانے کی بجائے ہڑپ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:49

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) محکمہ اینٹی کرپشن پولیس نوشہرہ نے ایک کاروائی کے دوران محکمہ ایری گیشن کے پٹواری کو ابیانے کی بھاری رقم خزانے میں جمع کرانے کی بجائے ہڑپ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گرفتار پٹواری عبدالحکیم نے ابیانے کی مد میں محکمہ ایری گیشن کو 20لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا تھا میرے ساتھ ابیانے کی رقم ہڑپ کرنے میں محکمے کا منشی بھی شامل ہے اپنا بنگلہ فروخت کرکے رقم واپس جمع کروں گا گرفتار پٹواری کا میڈیا کے سامنے اقرار جرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبرپختونخوا جاوید خان کی خصوصی ہدایت پر سرکل افسر محمد طیب نے ایری گیشن پبی کے خلاف انکوائری شروع کرکے علاقہ بالو کے پٹواری عبدالحکیم ولد عبدالطیف سکنہ چمکنی نے آبیانے کی ضمن میں سال 2002تا 2013تک زمینداروں سے آبیانہ 58لاکھ 46ہزار 291روپے وصول کئے جن میں پٹواری عبدالحکیم نے 38لاکھ 39ہزار 323روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے جبکہ باقی 19لاکھ 6ہزار 9سو پانچ روپے ہڑپ کرکے اپنی جیبیں بھری اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس پر انٹی کرپشن پولیس نوشہرہ سرکل کے انچارج محمد طیب نے بالو پٹوار خانے پر چھاپہ مار کر عبدالحکیم پٹواری کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 409، 420دفعات کے تحت مقدمات درج کردئیے پٹواری نے بتایا کہ یہ رقم اکیلے میں نے ہڑپ نہیں کی بلکہ منشی اجمل شاہ بھی میرے ساتھ برابر کے شریک ہیں گرفتار پٹواری میڈیا کے سامنے رو پڑا اور اقرار جرم کرلیا کہ میں نے 20لاکھ روپے ہڑپ کئے ہیں اور پشاور میں اپنا ایک بنگلہ جو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہے کو فروخت کرکے آئندہ چند دنوں میں لوٹی ہوئی رقم واپس خزانے میں جمع کرادوں گا محکمہ انٹی کرپشن پولیس ملزم کو آج انٹی کرپشن جج کی عدالت میں پیش کریں گے اور ملزم کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد کرپشن سکینڈل کے دوسرے ملزم منشی اجمل شاہ کو بھی گرفتار کیاجائے گا۔