جمعیت طلباء اسلام شمالی وزیر ستان کا فرانس میں گستا خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:45

بنوں ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جمعیت طلباء اسلام شمالی وزیر ستان کا فرانس میں گستا خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،فرانس سے تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں فرانسیسی حکومت گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ادارے کو سزاد ے اور ہمارے حضور کی شان میں گستاخی بند کریں ورنہ ہم بھی ان کو جواب اچھی طرح دینا جا نتے ہیں جمعیت طلباء اسلام شمالی وزیر ستان کے مدارس ،کالجز اورسکولز کے طلباء کا احتجاجی جلوس مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا بنوں پریس کلب پہنچا مظاہرین فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے عبدالرحمن اور مہران و دیگر نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالم اسلام کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے محسن انسانیت کی شان میں گستاخی مغرب کی انتہا پسندی اور اس کے ذریعے مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنا دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے یہود ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر تلے ہوئے ہیں جریدے کا گستاخ مالک واجب القتل ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں سزا موت دی جائے اور مزید مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر پابندی لگا ئی جائے بصورت دیگر ہم بھی ہر طرح کا جواب دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :