گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ،محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، دینی مدارس ضلع بنوں

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:45

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اقوام متحدہ جریدے کے گستاخ مالک کے خلاف کاروائی کرکے پھانسی دیں دینی مدارس ضلع بنوں کافرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی اجلاس زیر صدارت سابق ایم پی اے مولانا عبدالرزاق مجددی منعقد ہوا جس میں بنوں کے چیدہ چیدہ علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس پاکستان کے کنٹرولر امتحانات اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سید نسیم علی شاہ الہاشمی ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ ، قاری محمد اسماعیل ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب ناظم مولانا اعزاز اللہ حقانی ،مولانا شہزاد نظامی اور مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت سے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے آزادی رائے کی آڑ میں اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ئی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انتہا پسندی اور دہشتگردانہ حرکت نے دین اسلام کو نقصان پہنچا یا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :