Live Updates

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر اطلاعات کے لیبر ونگ کیلئے جو اقدامات کئے سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، تحریک انصاف لیبر ونگ بنوں

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:45

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے صوبائی صدر ہارون خان غزنوی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کی طرف سے لیبر ونگ کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان سے مزدوروں اور لیبر ونگ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس اقدام پر ہم وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ا ور صوبائی ویز اطلاعات مشتاق غنی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کررہی ہے اور کارکردگی کی بنیاد پرتمام فیصلے کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کے فلاح وبہبود کیلئے جو اقدامات کئے ہیں تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے غریب عوام کو بغیر رشوت کے انصاف ا ور روزگار مل رہا ہے ہسپتالوں کا نظام بہتر ہوچکاہے تھانہ اور پٹوار کلچر میں تبدیلی آئی ہے نوکریاں میرٹ پر دی جارہی ہیں اور وہ تمام تبدیلیاں آچکی ہے جس کا غریب عوام تصور بھی نہیں کرسکتے تھے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف امیدواروں کو عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات