بنوں، پی پی پی ایم پی اے فخر اعظم وزیر کا 19جنوری کو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا اعلان

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے متعدد کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:41

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فخر اعظم وزیر نے 19جنوری کوٹاؤن شپ کے مقام پرفرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے متعدد کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فخر اعظم وزیر نے کہا کہ فرانس میں جریدے کے گستاخ مالک کی طرف سے حضور کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالم اسلام پر حملہ ہے اس اقدام سے ہر دور میں غازی علم دین شہید جیسے عاشقان رسول جنم لیں گے اور تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی خضور کی شان میں گستاخی کی ہے کسی عاشق رسول نے اس کا سر قلم کیا ہے انشاء اللہ اس گستاخ کیلئے بھی کوئی ایسا عاشق رسول پیدا ہوگا کہ اس کا سر قلم کر دے گا انہوں نے 19جنوری کو ٹاؤن شپ میں حضور کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ضلع بنوں کے سیاسی ومذہبی جماعتوں،تاجر تنظیوں ،ٹرانسپورٹ تنظیموں کے رہنماؤں اور تمام مسلمانوں سے شرکت کرنے کی اپیل کی تمام عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اسلامی نظریات اور دین کا تحفظ یقینی بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی اسلام کا دشمن ایسا حرکت نہ کر سکے اس موقع پر انہوں نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے مستعفی ہونے والے کارکنوں کو پی پی پی میں شمولیت پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہخیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت کے باوجود آئی ایس ایف کے کارکنوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیتپی ٹی آئی کی حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد ہے انشاء اللہ پیپلز پارٹی مذید مضبوط ہوگی اس موقع ضلعی صدر پی پی پی شکیل احمد ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری صفدر علی شاہ،ملک فاروق خان وزیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لائق الرحمن ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سابقہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری عاطف الرحمن خٹک اور ملک حنیف اللہ خان اتمانزائی مرکزی سینئر نائب صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بھی موجود تھے۔