حافظ آباد، تیز رفتار بس سے نیچے گر کر چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق ،

ورثاء او ر علاقہ مکینوں کا کو لو روڈ پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہر، ٹریفک بلاک کر دی

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:41

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)حافظ آباد کے نواحی گاؤں ہردو پپلی کے قریب تیز رفتار بس سے نیچے گر کر چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا،متوفی طالب علم کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے کو لو روڈ پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کر دی ،ہردو پپلی کا رہائشی محمد عاقب بس کے دروازے میں کھڑے ہوکر سکول جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث وہ بس کے دروازے سے گر کر ٹائروں تلے آکر کچل گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

متوفی طالب علم کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے کولو روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی،مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے ٹریفک بھی بلاک کر دی ۔جس پر پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے بس ڈرائیور محمد طارق شاہ ولد محمد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تاحال ڈرائیور کی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی ہے