چھوٹا لاہور، پرائیویٹ میڈیکل سنٹر میں غیر قانونی میڈیکل لیبارٹری،آپریشن تھیٹر اورمیڈکل سٹور سیل

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:35

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈرگ انسپکٹر صوابی عبدالحفیظ مروت نے ٹوپی کے بازاروں پر اچانک مشترکہ چھاپے مارکرایک پرائیویٹ میڈیکل سنٹر میں غیر قانونی میڈیکل لیبارٹری،آپریشن تھیٹر اورمیڈکل سٹور سیل کردیا جبکہ دوسرے پرائیویٹ میڈیکل سنٹر پر چھاپہ لگا کروہاں غیر قانونی ایکسرے کلینک سیل کردیاگیا جبکہ کئی میڈیکل سٹورز پر چھاپوں کے دوران غیرقانونی انڈین ادویات،غیر معیاری اور نارکاٹیکس ڈرگز برآمدکرکے سٹورز مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے اس دوران ایف ایم ریڈیو اور اخبارات میں اشتہارات دینے والے غیر قانونی ہومیو پیتھک کلینکس کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کرتے ہوئے انکے خلاف بھی مقدمات درج کرادئیے اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ علاج کے نام پر قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے اوراسکی آڑ میں بنک بیلنس بنانے والوں سے سختی سے نمٹ لیں گے بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر میڈیکل کا کاروبار کرنے نہیں دیا جائیگا اور انکے خلاف اچانک چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :