تورڈھیر صوابی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی بڑھانے کا نوٹس لیا جائے،شہریوں کا مطالبہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:35

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) تورڈھیر(صوابی) میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی بڑھانے کا نوٹس لیا جائے،ڈیوٹی ہاورز کے دوران ہی بجلی بندش کا سلسلہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی خدشات جنم دے سکتا ہے، بجلی کی اتنی نایابی سے تعلیمی اداروں میں CCTV کیمروں کی تنصیب بے معنی ہوکر رہ گئی ،واپڈا سب ڈویژن تورڈھیر کے حدود میں گزشتہ کئی روز سے علی الصبح سے لیکر ظہر تک تو بجلی کی سپلائی مسلسل بند رکھنا واپڈا کامعمول بن گیا ہے،روزانہ پرمٹ کے نام سے واپڈا صارفین کے حقوق سلب کرنے کا وطیرہ ترک کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تورڈھیراور گردونواح کے مختلف مکاتب فکر کے شہریوں نے علاقہ سب ڈویژن تورڈھیر میں گزشتہ کئی روز سے پرمٹ کے نام پر طویل بجلی بندش کے سلسلہ پر سخت غم وغصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا کے اس عمل کو صارفین کے حقوق سلب کرنا قرار دیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے طویل دورانیوں نے جہاں عام صارفین کے معمولات مفلوج کرکے رکھ دئیے ہیں وہاں کاروباری لوگوں کے کاروبار کا بھی شدید ستیاناس ہوگیا ہے جبکہ دہشت گردی واقعات کے پیش نظر

متعلقہ عنوان :