کوہاٹ ،پولیس کا سرچ آپریشن جاری ،

غیر قانونی رہائش پذیر5غیر ملکیوں سمیت 7مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:27

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) کوہاٹ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر5غیر ملکیوں سمیت 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی صدر سونا خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ افضل خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود میں واقع علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5غیر ملکی محمد جان ولد میرا جان ، گل محمد ولد کریم ، نور زمان ولد حاجی نواب ، زاہد ولد خواجہ ، محمد میر ولد عبدالمنان ساکنان افغانستان اور دو مشتبہ افراد انور خان ولد خنان سرتاج خان ولد پیاؤ من خان ساکنان ڈھیری بانڈہ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1ریپیٹر ،1 رائفل اور درجنوں کارتوس برآمد کرکے اُن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :