مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

ہفتہ 17 جنوری 2015 18:31

مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم شہاب الدین نے پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا ہے جو پارٹی چیئرمین اور شریک چیئرمین کو بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ وہ صحت کی خرابی کی وجہ سے عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم بطور رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کام کرتے رہیں گے۔