کراچی، فرانسیسی قونصل خانے پر احتجاج کا مقدمہ درج

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:10

کراچی، فرانسیسی قونصل خانے پر احتجاج کا مقدمہ درج

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر احتجاج کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر احتجاج کا مقدمہ درج بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے-ایس پی کلفٹن فدا حسین کے مطابق 50 سے 60 نامعلوم افراد کیخلاف درج اس مقدمے میں اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات لگائی گئی ہیں-ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین میں 50 سے 60 نقاب پوش افراد ایسے تھے جو تصادم کا باعث بنے۔ ایف آئی آر میں میں دہشتگردی کا ذکر تو ہے لیکن دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :