اکرام الحق عرف لاہوری کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد

ہفتہ 17 جنوری 2015 10:57

اکرام الحق عرف لاہوری کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) کوٹ لکھپت جیل میں اکرام الحق عرف لاہوری کو پھانسی دے دی گئی۔ جھنگ کے رہائشی اکرام الحق عرف لاہوری کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شور کوٹ میں نیر عباس نامی شخص کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

پھانسی آٹھ جنوری کو دی جانے تھی لیکن پھانسی سے محض تیس سیکنڈ قبل مدعی کی جانب سے معافی نامہ مل جانے پر پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا اور کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ بھجوا دیا گیا تھا۔

جہاں پر عدالت نے پھانسی کی سزا کو بر قرار رکھا اور اکرام الحق کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری کر دیے گئے اور سترہ جنوری کو پھانسی کا حکم دے دیا گیا۔ مختلف عدالتوں میں اکرام الحق کی اپیلیں مسترد ہو چکی تھیں حتی کہ صدر مملکت نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل اور اس کے اطراف میں پھانسی پر عملدرآمد کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سزائے موت پر عملدرآمد سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد یہ بیسویں پھانسی ہے۔