کراچی، گستاخانہ خاکوں کے خلاف سنی ایکشن ونگ گرومندر چوک پر احتجاجی مظاہرہ،

اطراف کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام، شہریوں کا ہزاروں روپوں کا ایندھن ضائع،احتجاجی مظاہرے میں گستاخ نبی کو پھانسی دو کے نعرے

جمعہ 16 جنوری 2015 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) فرانس کے میگزین چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف سنی ایکشن ونگ اور اہلسنت و جماعت کی مختلف تنظیموں کا گرومندر چوک پر احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے میگزین چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب گستاخانہ خاکوں کے خلاف گرومندر چورنگی پر سنی ایکشن ونگ کے زیر اہتمام اہلسنت و جماعت کی مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اہلسنت و جماعت پاکستان کے سربراہ مفتی عابد مبارک المدنی، جمیعت علماء پاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب، اہلسنت و جماعت پاکستان کے ترجمان احمد قادری، تنظیم المساجد اہلسنت و جماعت کے رہنما سید محمد علی شاہ، اہلسنت و جماعت پاکستان کے رہنما مفتی آصف سعید قادری، علامہ نثار علی اجاگر، مفتی غلام دستگیر قادری، علامہ حامد مہروی، خدام المساجد کے حاجی اسلم عطاری، انور پٹنی ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اہلسنت و جماعت پاکستان کے سربراہ مفتی عابد مبارک نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کے مسلمان ہر چیز پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، جمعہ 23 جنوری نمائش چورنگی تا تبت سینٹر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا، جمیعت علماء پاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کیلئے جان دینا ہی مومن کی معراج ہے اور حکومت اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب نے کہا کہ مسلمانوں عزت رسول ﷺ کے لئے قربانی دینے کا وقت آچکا ہے حکومت اقوام متحدہ میں قراردار لائے، اہلسنت و جماعت پاکستان کے رہنما مفتی آصف سعید قادری نے کہا کہ یہود ونصاری کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، احتجاج کے باعث گرومندر چورنگی کے اطراف بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :