فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،جماعت اسلامی حیدر آباد

جمعہ 16 جنوری 2015 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنابین الاقوامی دہشت گردی ہے اس دہشت گردی میں فرانس سمیت پوری مغربی دنیاشریک ہے، فرانسیسی اخبار چارلی ایبڈونے ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کرکے ناقابل معافی جرم کیاہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اِشاعت کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل حیدرآبادمیں یوم احتجاج کیاگیااور واقعہ کے خلاف مظاہرے ،قرارداد اور تقاریر کی گئیں، جماعت اسلامی حیدرآبادکے تحت دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ پر نمازجمعہ کے بعدبڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جس میں گستاخان ِرسول ﷺ، فرانسیسی حکومت ،مغربی ممالک ،اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،سابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی ،ضلعی امیر حافظ طاہرمجید،جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن ودیگر نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنابین الاقوامی دہشتگردی ہے اس دہشتگردی میں فرانس سمیت پوری مغربی دنیاشریک ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی اخبار چارلی ایبڈونے ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شایع کرکے ناقابل معافی جرم کیاہے اس گستاخانہ حرکت کواظہارآزادی کونام دینااورہولوکاسٹ پر سوالات کوبرداشت نہ کرنامغرب کادوغلامعیارہے جس طرح تمام مغربی دنیانے پیرس میں چارلی ایبڈوکے لیے یکجہتی مارچ کیاتھااسی طرح تمام مغربی دنیاکوچارلی ایبڈوکے اس ذلیل ترین حرکت کے خلاف بھی منہ کھولناچاہیے تھالیکن مغربی دنیانے اسلام دشمنی میں دوغلامعیاراپنایاہواہے ۔

انھوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے حکم ،انسانی حقوق کے چمپیئن ممالک اور انجمنیں باالخصوص اقوام متحدہ کی خاموشی منافقت ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپورمذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر حکومت بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے عوام کے جذبات کی نمائندگی کرے ،فرانس سے سفارتی تعلقات ختم اور سفیر کوملک بدرکیاجائے ۔علاوہ ازیں گستاخانہ خاکوں کی اِشاعت کے خلاف لاکھامسجداسٹیشن ،مبارک مسجد لطیف آبادیونٹ نمبر ۷،قبامسجدجیل روڈ ہیرآباد،مکی مسجدملت آبادودیگرمساجدمیں تقاریرکی گئیں اورقرادادمنظورکی گئیں۔