وزارت داخلہ کا ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری،
دہشت گرد پولیس اور ایف سی کے یونیفارم میں حملے کرسکتے ہیں ، وزارت داخلہ کا چاروں صوبوں کو خط
جمعہ 16 جنوری 2015 22:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ دہشت گرد پولیس اور ایف سی کے یونیفارم میں حملے کرسکتے ہیں۔وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو دہشت گردی کے خطرے سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔
(جاری ہے)
مراسلے میں کہا گیا کہ دہشتگرد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں۔
دہشت گرد پولیس اور ایف سی کے یونیفارم میں حملے کرسکتے ہیں۔ سرکاری املاک، افواج پاکستان کے دفاتر، اسلحہ ڈپو، ائیرپورٹ دہشت گردوں کا ہدف ہو سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جماعتہ الاحرار خالد عمر خراسانی گروپ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے بعد چاروں صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔؎
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.