گستا خانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی ریلی (کل) ہوگی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) فرانس کے میگزین میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت اتوار 18جنوری کو 2بجے دن نیو ایم اے جناح روڈ نزد اسلامیہ کالج سے مزار قائد تک احتجاجی ریلی منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنما ریلی کی قیادت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کریں گے ،ریلی میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوں گے اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف بھرپور احتجاج اور تحفظ ناموس رسالت کا عزم کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :