توہین آمیز خاکے بنانے والے خاک ہو جائیں گے مگر عظمت مصطفےٰ کا پرچم عرش پہ لہراتا رہے گا،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16جنوری۔2015ء)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کی کال پر پورے ملک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیلئے تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر جمعة المبارک کے خطابات دیے گئے اور مذمتی قرادادیں پیش گئیں۔ نماز جمعہ کے بعد مساجد سے ریلیاں، مظاہرے ، جلسے جلوس نکالے گئے۔ مرکز ی اجتماع جمعة المبارک سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ خاکے بنانے والے خاک ہو جائیں گے۔

مگر عظمت مصطفےٰ ﷺ کا پرچم عرش پہ لہراتا رہے گا۔ فرانسیسی اخبارمیں 50لاکھ گستاخانہ خاکے چھپنے کے بعد امریکی صدر اوبامہ اور برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون کا آج کے اخبارات میں گستاخانہ خاکوں کی حمایت میں چھپنے ولاا بیان جلتی پر تیل کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اگر انہیں آزادی اظہار خیال عزیز ہے تو ہمیں اس کے مقابلے میں عظمت مصطفےٰ ﷺ کروڑ درجہ زیادہ عزیز ہے۔

یورپ کی اظہار رائے کی آزادی پوری دنیا کی بربادی اور تیسری جنگ عظیم کا باعث بن سکتی ہے۔شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد حقانی داروغہ والا،مولانا عبدالکریم جلالی شاہ عالم مارکیٹ، مولانا محمد صدیق مصحفی جلو موڑ ، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی تاج باغ، علامہ فرمان علی جلالی اچھرہ،مولانا فیاض قادری مصطفےٰ ٹاوٴن، مولانا مفتی طاہر الحسن رضوی والٹن،مولانا محمد یونس قادری اقبال ٹاوٴن ،مولانا مسعود جماعتی وسن پورہ، ڈاکٹر عبدالرشید ڈھولنوال،مولانا نیاز احمد سعیدی گڑھی شاہو ودیگر خطباء نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا حکمران اور مسلمان راہنما اوبامہ اور کیمرون کے آج کے بیان کا سختی سے نوٹس لیں اور امریکہ ،براطانیہ کے سامنے معذ رتانہ رویّہ ترک کردیں۔

حکومت پاکستان فرانسیسی سفیر کو فی الفور پاکستان سے نکال دے۔ مسلم ممالک فرانس کی مصنوعات کا صحیح طور پر بائیکاٹ کریں۔سعودی حکومت پیرس مارچ کے مقابلے میں مدینہ منورہ ملین مارچ کا انعقاد کرے ۔ مسلم حکمران فرانس سے گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی عبرت ناک سزا کا مطالبہ کریں۔