اقوام متحدہ تمام انبیاء کرام کی توہین کرنے کے مرتکب افراد کو سخت ترین سزادینے کا قانون پاس کرے،جمعیت علماء اسلام،

عالمی میڈیا تنظیم جس نے گستاخانہ خاکے شائع کئے ان اخبارات اور مجرم صحافیوں پر پابندی عائد کرے، مظاہرے سے خطاب

جمعہ 16 جنوری 2015 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے صو بائی اور ضلعی رہنماء نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تمام انبیاء کرام کی توہین کرنے کے مرتکب افراد کو سخت ترین سزادینے کا قانون پاس کرے اور عالمی میڈیا تنظیم جس نے گستاخانہ خاکے شائع کئے ان اخبارات اور مجرم صحافیوں پر پابندی عائد کریں امت مسلمہ اپنے آقائے دو جہان حضورﷺ اور انبیاء کرام کی حفاظت کیلئے اپنے سروں پر کفن باندھ کر جان قربانی کیلئے تیار ہیں مغربی میڈیا نے اپنا رویہ ترک نہیں کیا تو اس سے خطرناک نتائج برآمد ہونگے جن کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور متعلقہ ممالک پر عائد ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صو بائی سالار حافظ ابراہیم‘سابق صو بائی وزراء حافظ حسین احمد شرودی‘مولوی اللہ داد خیر خواہ‘قائمقام ضلعی امیر مولوی حبیب اللہ‘حافظ قدرت اللہ ‘ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری حاجی نور گل خلجی‘عزیز اللہ پکتوی اور مولانا عبدالواسع سحر نے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے صو بائی دفتر سے ایک جلوس نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں ہو تی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوا مظاہرے کے آخر میں فرانس کا قومی جھنڈانذر آتش اور خاکے شائع کرنے والے صحافیوں کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی انہوں نے کہاکہ فرانس کے چارولی ہییڈوکی طرف سے محمدﷺ کے خاکے چھاپناانتہاء پسندی اور دہشت گردی ہے نام نہاد اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کو یہ دہشت گردی نظر نہیں آتی پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی بند نہ کی گئی تو دنیا کے امن کو مزید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے مغرب کو کروڑوں مسلمانوں کی دل کی آواز آواز کو سننا چاہئے مغرب آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والوں کی سرپرست ہے انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے اور محمدﷺ اس دنیا کے پرامن ترین رہنماء اور قائد ہے کروڑوں مسلمان محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو برداشت نہیں کریگی ہم محمدﷺ کے غلام ہیں اور محمدﷺ کے ناموس کی حفاظت ہر صورت کریں گے انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک اس صورتحال کا نوٹس لیں اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں فرانس کے جریدے نے جو کچھ کیا یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اگر مغرب کو دنیا کا امن عزیز ہے تو ایسے اقدامات سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور نوجوان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر احتجاج کو مزید تیز کریگی اور محمدﷺ کی شان میں گستاخی قبول نہیں کریگی۔