باجوڑایجنسی،ماموند میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ میں سرکردہ قبائلی رہنماء شدید زخمی ہوگیا

جمعہ 16 جنوری 2015 22:37

باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ میں سرکردہ قبائلی رہنماء شدید زخمی ہوگیا ۔ دھماکہ کے بعد امن کمیٹی کے رضاکاروں ،سکیورٹی فورسز اور لیویز اہلکاروں کا علاقہ میں سرچ اپریشن ۔ باجوڑایجنسی کے انتظامیہ کے حکام کے مطابق جمعہ کے روز صبح نو بجے تحصیل ماموند کے دورافتادہ علاقہ سپرے میں ایک ریموٹ کنڑول بم دھماکہ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء ملک گل فروش شدید زخمی ہوگیاہے ۔

مقامی لوگوں اور حکام کے مطابق ریموٹ کنڑول بم قبائل رہنماء کے گھر کے قریب نصب کیاگیا تھا اور جوں ہی ملک گل فروش گھر سے باہر نکل رہے تھے بم ایک زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ ملک گل فروش کو فوری طور پر علاج کے لیے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دھماکہ کے فوراً بعد مقامی امن کمیٹی کے رضاکار اور لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔

امن کمیٹی کے رضاکاروں اور لیویز اہلکاروں نے علاقہ میں سرچ اپریشن شروع کیا ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکاہے ۔ ملک گل فروش حکومت حامی قبائلی رہنماء ہے اور موصوف نے علاقہ میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیاہے ۔دریں اثناء کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :