مسلم لیگ پنجاب کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خاتمہ اور فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسجد شہدا سے چیئرنگ کراس تک ریلی کا انعقاد ،

آئین کی21ویں ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیامت سے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ پنجاب

جمعہ 16 جنوری 2015 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود سیکرٹری سابق وزیر قانون کی زیر قیادت دہشت گردی کے خاتمہ اور فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسجد شہداء سے چیئرنگ کراس تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی میں شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں "دہشت گردی کے خلا ف جنگ،پاک فوج کس سنگ"دہشت گردی کی جنگ میں ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں"،دہشت گردی مکاء ملک بچاؤ،دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں" درج تھا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں عمران مسعود نے کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور پوری قوم کی مشترکہ آواز ہے کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،پاکستان حالت جنگ میں ہے دہشت گرد ملک پر اندرونی اور بیرونی حملے کر رہے ہیں ایسی صورت میں پوری قوم متحد ہوکر ہی ان کے خلاف واضح حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم سمیت تمام سیاسی آئین کی 21 ویں ترمیم سے فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردوں کو فوری سزا دینے سے دہشت گردوں کی دہشت گردی کی کارروائیوں کا خاتمہ ممکن ہو۔

(جاری ہے)

میاں عمران مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ دہشت گردی کی اس جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتی ہے، دہشت گردی ایک ناسور ہے جو ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے اس ناسورکو جڑ سے اکھاڑنا ازحد ضروری ہے ۔دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں سکولوں کی چاردیواری کیلئے فنڈز مختص کیے گئے تھے موجودہ حکومت کے دور میں سکولوں کو فنڈز دینا تو درکنا سکولوں کی تعداد 63ہزارسے 53ہزار ہوگئی اورسکولوں کے تمام فنڈز جنگلہ بس پر لگادیئے گئے ،اب سکولوں کی سیکیورٹی کے نام پر ان کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے بہت سے سکولوں کی چاردیواری ہی نہیں سیکیورٹی کیا ہوگی۔

ریلی میں رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی، میاں محمد منیر ،ناصر گل، ذوالفقار پپن،محمدعلی گجر، آمنہ الفت،ماجدہ زیدی سابق ایم پی اے ، شیخ عمر حیات ،سید بلال مصطفی شیرازی، ناصر رمضان گجر،رانا ریاض ،شیخ عمر، پرویز مائیکل، سجاد بلوچ،، ارشد بخاری ،وسیم رومی،میاں کامران سیف ،، شہزاد خان ،حافظ عثمان،شرافت علی ، و عہدیداروں و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ عنوان :