کوئٹہ، گستاخانہ خاکے چھاپناانتہاء پسندی اور دہشت گردی ہے ،شباب ملی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) شباب ملی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرے کی قیادت شباب ملی بلوچستان کے صدر نورالدین غلزئی ‘کوئٹہ کے صدر کمانڈر فضل محمد نورزئی نے کی مظاہرین نے کتبے‘بینر اور چارٹ اٹھارکھے تھے جس پر چارلی ہییڈو اور فرانس کی دہشت گردی کی مذمت پر مبنی نعرے درج تھے جبکہ کتبوں پر غلام ہیں غلام ہیں رسولﷺ کے غلام ہیں غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے اور محمدﷺ ہمارا رہنما جیسے نعرے درج تھے مظاہرے نے فرانس کا جھنڈا بھی نذر آتش کیا اور نعرے لگائے مظاہرین سے شباب ملی بلوچستان کے صدر نورالدین غلزئی ‘کوئٹہ کے صدر کمانڈر فضل نورزئی‘عبدالستار ناصر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانس کے چارولی ہییڈوکی طرف سے محمدﷺ کے خاکے چھاپناانتہاء پسندی اور دہشت گردی ہے نام نہاد اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کو یہ دہشت گردی نظر نہیں آتی پیغمبر اسلام کی شآن میں گستاخی بند نہ کی گئی تو دنیا کے امن کو مزید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے مغرب کو کروڑوں مسلمانوں کی دل کی آواز آواز کو سننا چاہئے مغرب آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والوں کی سرپرست ہے انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے اور محمدﷺ اس دنیا کے پرامن ترین رہنماء اور قائد ہے کروڑوں مسلمان محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو برداشت نہیں کریگی ہم محمدﷺ کے غلام ہیں اور محمدﷺ کے ناموس کی حفاظت ہر صورت کریں گے انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک اس صورتحال کا نوٹس لیں اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں فرانس کے جریدے نے جو کچھ کیا یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اگر مغرب کو دنیا کا امن عزیز ہے تو ایسے اقدامات سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ شباب ملی کے نوجوان قائد اسلامی انقلاب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے حکم احتجاج کو مزید تیز کریگی اور محمدﷺ کی شان میں گستاخی قبول نہیں کریگی۔