باجوڑایجنسی میں جماعت اسلامی کاگستاخانہ خاکوں کی ا شاعت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 16 جنوری 2015 22:34

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) باجوڑ‘گستاخانہ خاکو کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام خاربازار اور عنایت کلے بازار میں احتجاجی مظاہرے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکو کیخلاف باجوڑایجنسی کے خاربازار اور عنایت کلے بازار میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق اللہ ، مولانا ثناء اللہ ، مولانا علی سردار ، میاں صاحب الرحمن ، حافظ محمد جان ، مولانا احمد نور ، بختیار عالم اور اول خان ہمدرد نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ خاکو کے ذریعے ہمارے دلوں سے حب رسول ﷺ نہیں نکالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے سن لے مسلمانوں میں حب رسول ﷺ زندہ ہیں ۔ خاکو کے ذریعے ہمارے دلوں سے حب رسول ﷺ نہیں نکالا جاسکتا۔ مقررین نے کہا کہ نوجوانوں میں سنت رسولﷺ کے ذریعے بیداری پیدا کرکے پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :