کوئٹہ، عدالت نے اسلحہ غبن میں ملوث پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں 6دن کی توسیع کردی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) کوئٹہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب احمد نے اسلحہ غبن کیس میں ملوث پولیس اہلکارروں کے ریمانڈ میں 6روز کی تو سیع کردی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق اسلحہ غبن کیس میں ملوث بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکارروں کو جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں عدالت نے مزید چھ روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔