تحریک اہلسنت صحبت پور کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:34

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) تحریک اھلسنت صحبت پور کی جانب سے بعد نماز جمعہ غوثیہ مسجد صحبت پور سے فرانس کے ایک اخبار میں رسول اکرم ﷺ کے خلاف گستاخانہ مواد شائع کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں بینرزاور پلے کارڈ رتھے جن پر فرانس کے خلاف شدید نعرے درج تھے اور شرکاء کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی جس کی قیادت تحریک اھلسنت کے صدر رحمت اللہ کھوسہ نے کی ۔

شرکاء نے فرانس کے خلاف شدید الفاظ میں نعرے لگائے۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچی اور شرکاء نے پریس کلب کئے سامنے شدید احتجاج کیا اور فرانسیسی پرچم بھی نظر آتش کردیا ۔مظاہرین سے مولوی محمد پناہ گولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے اخبارات اور رسالوں میں نبی اکرم ﷺکے خاکے شائع کرنا مسلمانوں کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے اور ہم مرتے مر جائیں گے مگر نبی کریم ﷺ کے خلاف گستاخی برداشت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے شائع کرنا مسلمانوں کے دلوں کو تلوار سے چیرنے کے مترادف ہے ۔جس کی ہم بحیثیت مسلمان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرانس کے اس گستاخانہ عمل کا فوری طور پر نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :