ژوب،ممتازعالم دین مولانا سید احمد شاہ حریفال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جمعہ 16 جنوری 2015 22:32

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء)ممتاز عالم دین اور جمعت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما مولانا سید شمس الدین شہید کے رشتہ داراور رفیق خاص ملٹری مسجد کے پیش امام مولانا سید احمد شاہ حریفال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم مولاناسید عبداللہ شاہ،اسلام رائٹر فورم پاکستان کے مرکزی صدر مفتی احسان اللہ شاہ،مفتی عنائت اللہ شاہ کے والد اور سید عبدالرحماٰن شاہ،عبد الکریم شاہ کے دادا تھے نمازہ جنازہ تبلیغی مرکز ژوب میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام ،سیاسی رہنماوُں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے واے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اُن کو آبائی قبرستان میں مولاناسید شمس الدین شہید کے بغل میں دفن کیا گیا فاتحہ خوانی اُن کی رہائش گاہ نزد سی ایم ایچ ژوب میں جاری ہے دریں اثناء جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عصمت اللہ،سید عبد الستار چوستی، مولانا اللہ داد کاکڑ ،وصیل احمد حریفال،مولانا شمس الدین بابر ایم پی اے مفتی گلاف،چیر مین آئی ڈبلیو ایف پی عزیز اللہ پکتوی ،مولوی اسحاق شاہ مفکر،صوبائی صدر آئی ڈبلیو ایف پی ہدائت اللہ رودینی ،رضا محمد رضا محمد ،یوسف مندوخیل،نجو مندوخیل،حاجی حسن شیرانی،عظمت شیرانی،مولوی احمد شیرانی ،عبدالواسع سحر،ایم مخلصیارمقامی صحافیوں ایس غلام سرور شیرانی محمد رفیق مندوخیل محمود حریفال اور دیگر نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرئے۔